the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے





ایک برطانوی شہری پر بدھ کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی فرد جرم عائد کی گئی ہے جس کے بارے میں امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس نے ریپبلکن جماعت کے متوقع صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو لاس ویگاس میں ایک ریلی کے دوران قتل کرنے کی کوشش کی۔

ایک گرینڈ جیوری نے 20 سالہ مائیکل اسٹیون اسٹینڈفورڈ پر غیر ملکی شہر ی ہوتے ہوئے ہتھیار رکھنے اور سرکاری امور کی انجام دہی میں مداخلت کی فرد جرم عائد کی ہے۔ اگر اس پر یہ جرم ثابت ہوتا ہے تو اسے 30 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

قانون نافذ کر نے والے ادارے کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ مائیکل اسٹیون اسٹینڈفورڈ کیلی فورنیا سے نیویڈا اس مقصد کے لیے آیا تھا کہ وہ لاس ویگاس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی



ریلی میں شرکت کر سکے۔ ریلی میں پہنچ کر اس نے سیکورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار سے بندوق چھیننے کی کوشش کی تھی۔

اسٹینڈ فورڈ نے حکام کو بتایا کہ اس نے 17 جون سے قبل کبھی بھی بندوق نہیں چلائی تھی اور ریلی سےایک دن پہلے وہ بندوق چلانے کی تربیت حاصل کرنے کے لیے ایک مقامی گن کلب گیا۔

گرفتار ی کے بعد اسٹینڈفورڈ نے کہا کہ اگر اسے رہا کر دیا گیا تو وہ ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہلاک کرنے کی کوشش کرے گا۔ اس نے یہ بھی بتایا تھا کہ اگر وہ لاس ویگاس میں یہ کوشش نا کرتا تو اس نے یہ ارادہ کیا تھا کہ وہ ایریزونا کی ریلی کے دوران دوبارہ ایسا کرنے کی کوشش کرتا۔

اسٹیڈفورڈ پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ اپنے ویزے کی معیاد ختم ہونے کے بعد بھی امریکہ ہی میں مقیم رہا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.